سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

کراچی: سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پی پی پی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز ان کے پھیپھڑوں کا معائنہ کریں گے۔
پی پی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں ماہر ڈاکٹروں کا بورڈ سابق صدر کا معائنہ کررہا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔