سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور وائس آف بلوچستان کے پیٹرن انچیف انوارالحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں آج نگراں وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت کی گئی، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لاہور روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بنائے جانے کی تصدیق کی۔
راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے درمیان انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے اس فیصلے پر دستخط بھی کردیے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ باپ پارٹی کے رہنما ہونے کے ساتھ وائس آف بلوچستان کے پیٹرن انچیف بھی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔