اتوار سے بدھ تک ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی

کراچی: کل (اتوار) سے 16 اگست (بدھ) تک ملک میں بارشوں کی پیش گوئی، اتوار سے 16 اگست کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے 16 اگست کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختون خوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ 15 اور 16 اگست کے درمیان ڈیرہ غازی خان، راجن پور، موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوا کی رفتار 22 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔