کورونا وبا سے 112 افراد جاں بحق، 4976 نئے مریض!
اسلام آباد: کورونا وبا ایک روز میں 112 زندگیاں نگل گئی جب کہ قریباً 5 ہزار مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 ہزار 279 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,072,53 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 976 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ یوں پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 750,158 ہوگئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 71 ہزار 524، پنجاب میں 2 لاکھ 64 ہزار 10، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 4 ہزار 480، اسلام آباد میں 68 ہزار 906، بلوچستان میں 20 ہزار 760، آزاد کشمیر میں 15 ہزار 304 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 174 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 79 ہزار 108 ہے جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 112 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 16 ہزار 94 ہوگئی ہے۔
نیشنل کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 181 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 654,956 ہوگئی ہے۔