ندا یاسر کی تصاویر پر تنقید، سبب کیا بنا؟

کراچی: اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے تنقیدی تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ندا یاسر رمضان المبارک میں نجی چینل سے ’’شانِ سحور‘‘ نامی پروگرام کی میزبانی کررہی ہیں۔ حال ہی میں ندا یاسر کی پروگرام کے سیٹ سے تصاویر وائرل ہوئی ہیں، جن میں ندا سندھی اور بلوچی پرنٹ والا نہایت خوبصورت لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں، لیکن سب سے دلچسپ چیز ان کے ماتھے پر موجود جیولری (ماتھا پٹی) ہے۔


یہ ماتھا پٹی بالکل اس طرح لگ رہی ہے جیسی شہرہ آفاق ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان پہنتی ہیں، تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ندا یاسر اس حلیے میں کچھ زیادہ پسند نہیں آئیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔