کورونا کے وار میں اچانک تیزی، 10 مریض جاں بحق
اسلام آباد/ کراچی/ لاہور: پاکستان میں پچھلے کچھ دنوں سے کورونا کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ کورونا سے متاثرہ مزید 10 مریض جاں بحق ہوگئے۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 10 افراد انتقال کرگئے جب کہ 189 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 22 ہزار451 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 737کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 189 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔
لاہور میں کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ 6.61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ حیدرآباد میں 5.26، پشاور میں 5.22 اورکراچی میں 4.82 ریکارڈ کی گئی۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 131، حیدرآباد میں 12، پشاور میں 28 اورکراچی میں 415 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ سندھ میں کورونا سے 9 جب کہ پنجاب میں ایک شخص کا انتقال ہوا۔