امریکی صدر اسرائیل کے بعد سعودیہ پہنچ گئے، ولی عہد سے ملاقات

جدہ: امریکا کے صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے۔ بائیڈن نے سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے 4 روزہ دورے کے دوران اسرائیل سے سعودی عرب پہنچ گئے۔ جوبائیڈن نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، عالمی اورعلاقائی امور پرتبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے فروغ اور روابط کو مختلف شعبوں میں بڑھانے پر اتفاق کیا۔
رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر جوبائیڈن پرواضح کیا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات اورمجرموں کو سزا دینے کے عمل کو شفاف طریقہ کار سے انجام دیا گیا۔
محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ خاشقجی کی موت افسوس ناک واقعہ تھا تاہم دنیا کے دیگرممالک میں بھی صحافیوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے امریکی صدر سے امریکا کے زیرانتظام ابوغریب جیل میں ہونے والی زیادتیوں اور عراق کی صورت حال کا بھی ذکر کیا۔
امریکا اور سعودیہ کے درمیان تعلقات میں سرد مہری کے تناظر میں امریکی صدر کا دورہ خاص اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔