کورونا وبا مزید 80 زندگیاں نگل گئی!

اسلام آباد: پاکستان بھرمیں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے مزید 80 افراد جاں بحق ہوگئے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے مزید 1704 کیسز رپورٹ جب کہ 80 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 40 ہزار 261 ہوگئی۔
پاکستان بھر میں اب تک 9 ہزار 474 اموات ہوئی ہیں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 594 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 63 لاکھ 70 ہزار 707 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 672 ہوگئی، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 937 ہے۔
این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 5 ہزار 484، پنجاب ایک لاکھ 32 ہزار 526 کیسز، خیبرپختونخوا 55 ہزار 450، بلوچستان میں 17 ہزار950 کیسز، ‏اسلام آباد 36 ہزار 416، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 831 کیسز رپورٹ ہوئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔