کورونا کے باوجود معیشت کمال انداز میں پلٹ رہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے پاکستان میں معیشت کی سمت کو بہترین قرار دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوبٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کورونا وبا کے باوجود معیشت کے بارے میں اچھی خبر ہے کہ یہ کمال انداز میں پلٹ رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کرنٹ اکاؤنٹ نومبر کے دوران بھی 447 ملین ڈالر سر پلس رہا، گزشتہ مالی سال کے 1.7 ارب ڈالر کے خسارے کے بجائے کرنٹ اکاؤنٹ اس سال اب تک 1.6 ارب ڈالر سرپلس ہوچکا ہے، مرکزی بینک کے ذخائر 13 ارب ڈالر تک بڑھ چکے جو 3 برس میں سب سے زیادہ ہیں۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نومبر 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 44 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا اور ماہ جولائی سے نومبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب 64 کروڑ ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ترسیلات بڑھنے اور دیگر رقوم آنے سے کم ہورہا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے سے زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق ماہ نومبر میں زرمبادلہ ذخائر ایک ارب ڈالر بڑھے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔