کورونا وبا 74 زندگیاں نگل گئی، 1563 نئے مریض!

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا سے مزید 74 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد اس وبا سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 41 ہزار 285 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد اس وائرس کی تشخیص کے لیے کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 77 لاکھ 64 ہزار 114 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 563 نئے کیس سامنے آئے ہیں، اس طرح ملک میں اس وبا کا شکار افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 81 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں اس وبا کو ہرانے والوں کی تعداد 4لاکھ 92 ہزار 207 ہوگئی ہے جب کہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 820 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے کورونا کے مزید 74 مصدقہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح ملک میں اس وبا کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی جب کہ 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔