کراچی ٹیسٹ: فواد اور اظہر کی ذمے دارانہ بیٹنگ!

کراچی: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم کی پہلی اننگز جاری ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا 4 وکٹ پر 33 رنز کے ساتھ آغاز کیا تو اظہر علی اور فواد عالم 5، 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
پاکستان کے دونوں بلے بازوں نے وکٹ دیے بغیر ٹیم کا اسکور 121 رنز تک پہنچادیا تھا کہ اظہر علی ففٹی مکمل کرتے ہی آؤٹ ہوگئے۔ قومی ٹیم کو اب بھی جنوبی افریقا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 76 رنز درکار ہیں۔ اظہر علی 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ فواد عالم 50 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ محمد رضوان 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔پاکستان کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 144 ہے۔
گزشتہ روز پہلے جنوبی افریقا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 226 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پھر پاکستان کے بھی 4 کھلاڑی 27 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔