کراچی میں آج رات شدید سردی پڑنے کا امکان

کراچی: شہر قائد میں کل سے سردی میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
موسم کی صورت حال سے متعلق آگہی فراہم کرنے والوں کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ آج رات بھی درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں رہ سکتا ہے جب کہ کل سے کراچی میں سردی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 18 جنوری کو ایک اور مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک پر اثرانداز ہوگا، اس دوران ملک بھر میں سردی کی شدت میں کچھ کمی آئے گی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 23 یا 24 جنوری سے شدید سردی کی لہر ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، اس دوران کراچی میں ایک بار پھر سردی میں اضافہ ہوجائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔