پاکستانی اداکارائوں کیخلاف اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہورہے تھے، ایف آئی اے

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکارائوں اور ماڈلز کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کی شناخت کا عمل ایف آئی اے نے شروع کردیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اداکارائوں کے خلاف مہم چلانے والے درجنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہورہے تھے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے علاوہ لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سے بھی اکاؤنٹس آپریٹ ہوئے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ منفی مہم چلانے والے مرکزی اکاؤنٹس کو شارٹ لسٹ کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے عادل راجا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس پر سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب کبریٰ خان بھی عادل راجا کے الزامات کی ناصرف سخت الزامات میں مذمت کرچکی بلکہ قانونی چارہ جوئی کے لیے بھی قدم اُٹھایا تھا۔ عادل راجا کی جانب سے اُن سے معافی مانگنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔