براؤزنگ تازہ ترین
تازہ ترین
پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک اضافے کا اندیشہ
اسلام آباد: عالمی منڈی میں تیل قیمت میں بڑھوتری کے باعث پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پھر بڑے اضافے کا اندیشہ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی۔
اوگرا نے…
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
کراچی: بینک دولت پاکستان نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آج اپنے اجلاس میں شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک…
سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد: سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے خصوصی عدالت میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی…
صدر علوی کی ملک میں 6 نومبر کو عام انتخابات کرانے کی تجویز
اسلام آباد: ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے صدر مملکت عارف علوی نے 6 نومبر کی تاریخ تجویز کردی۔
صدر عارف علوی نے چيف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام خط لکھا ہے، جس میں کہا ہے کہ میں نے 9 اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو…
بجلی بلوں میں ریلیف نہ مل سکا، آئی ایم ایف کا صنعتوں سے مراعات واپس لینے کا مطالبہ
اسلام آباد: بجلی بلوں پر ریلیف کے معاملے میں وزارت خزانہ، وزارت توانائی اور آئی ایم ایف کے درمیان پیش رفت نہ ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی خود پیدا کرنے والی صنعتوں کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع…
سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ طے کرلی گئی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت لندن میں مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا، جس میں شہباز شریف، سلیمان شہباز، حسن نواز، خواجہ آصف اور دیگر رہنما شریک تھے۔
اجلاس میں نواز…
سانحہ 9 مئی کے 14 کیسز کی تفتیش، عمران خان 10 مقدمات میں قصوروار قرار
لاہور: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سانحہ 9 مئی کے 14 مقدمات کی تفتیش مکمل کرلی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دس نامزد مقدمات میں قصوروار قرار دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی نے 14 مقدمات…
گندم اسمگلنگ میں سرکاری اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف
اسلام آباد: چینی، کھاد اور گندم اسمگلنگ کی رپورٹ بھی وزیراعظم سیکریٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔
ذرائع کے مطابق چینی، کھاد اور گندم کی پاکستان سے اسمگلنگ کے بارے میں تفصیلات رپورٹ کا حصہ ہیں جب کہ گندم، کھاد، چینی کے اسمگلرز اور سرکاری اہلکاروں…
بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا
اسلام آباد: عوام پر ایک بار پھر بجلیاں گراتے ہوئے نگراں حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 46 پیسے مہنگی…
جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد پڑوسی ملک سے حملے کررہے ہیں، پاکستان
اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک میں جدید ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگ گئے ہیں اور ان ہتھیاروں سے پاکستان اور اس کے سیکیورٹی اداروں پر حملے کیے جارہے ہیں۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا…