سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ طے کرلی گئی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت لندن میں مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا، جس میں شہباز شریف، سلیمان شہباز، حسن نواز، خواجہ آصف اور دیگر رہنما شریک تھے۔
اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی اور انتخابات کی حکمت عملی پر غور کیا گیا جب کہ الیکشن سے متعلق پیپلز پارٹی کے مؤقف پر بھی بات ہوئی۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ان کا وطن واپسی پر فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔
نواز شریف کو لاہور میں استقبالیہ دیا جائے گا اور ملک کے مختلف علاقوں میں ان کے لیے ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
دھیان رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019 میں علاج کے لیے برطانیہ گئے تھے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔