براؤزنگ عالمی خبریں
عالمی خبریں
نسلی فسادات سے بیٹیاں اور ہم عمر مسلمان لڑکیاں خوف زدہ ہیں، صادق خان
لندن: لندن کے میئر صادق خان نے برطانیہ میں حالیہ نسلی فسادات اور مظاہروں کے حوالے سے لب کشائی کی ہے۔ پاکستانی نژاد صادق خان کا کہنا تھا کہ انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے فسادات اور مظاہروں کے باعث میری بیٹیاں اور ان کی ہم عمر مسلمان…
بنگلادیش: عبوری حکومت کے نامزد سربراہ ڈاکٹر یونس کی ڈھاکا آمد
ڈھاکا: نوبل انعام یافتہ اور بنگلادیش کی عبوری حکومت کے نامزد سربراہ ڈاکٹر محمد یونس پیرس سے ڈھاکا پہنچ گئے۔
بنگلادیش کے میڈیا کے مطابق ڈاکٹر محمد یونس مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ڈھاکا پہنچے۔ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے…
بنگلادیش: نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس عبوری حکومت کے سربراہ مقرر
ڈھاکا: نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور گزشتہ روز پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد بنگلادیش کی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلادیش کی عبوری…
پاکستانی نژاد آصف مرچنٹ ٹرمپ پر حملے میں ملوث نہیں، امریکا
واشنگٹن: امریکی حکومت نے کہا ہے کہ پاکستانی نژاد آصف مرچنٹ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حال ہی میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث نہیں۔
عالمی خبر رساں کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب…
بنگلادیش: مشتعل عوام نے شیخ مجیب کا مجسمہ گرا ڈالا
ڈھاکا: بنگلادیش کے بانی رہنما شیخ مجیب الرحمان کے مجسموں کو گرا دیا گیا اور تصاویر پر کالک مل دی گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتعل عوام شیخ مجیب الرحمان کے مجسمے پر چڑھے ہوئے اور اسے ہتھوڑوں سے توڑ رہے…
بنگلادیش کے صدر کے حکم پر خالدہ ضیاء کی رہائی
ڈھاکا: بنگلادیش کے صدر محمد شہاب الدین کے سابق وزیراعظم اور حزب اختلاف کی اہم رہنما خالدہ ضیاء کی رہائی کے حکم کے بعد رہا کردیا گیا۔
یہ حکم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بنگلادیش کی فوج نے پُرتشدد بدامنی اور شیخ حسینہ واجد کے استعفے کے بعد…
طلبا تحریک کا مطالبہ، بنگلادیشی صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی
ڈھاکا: بنگلادیش کے صدر محمد شہاب الدین نے آرمی قیادت سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کردی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کوٹا سسٹم اور امتیازی سلوک کے خلاف شروع ہونے والی طلبا تحریک کے رہنماؤں نے وزیراعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے…
شیخ حسینہ واجد بھارت روانہ، انڈیا سے فن لینڈ جائیں گی
ڈھاکا: بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا اور وہ ملک چھوڑ کر بھارت چلی گئیں۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینہ واجد کے استعفیٰ دینے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل ان کے صاحبزادے اور…
بنگلادیش کے آرمی چیف کا ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان
ڈھاکا: شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد بنگلادیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے ملک میں عبوری حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قوم سے خطاب میں بنگلادیشی آرمی…
بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد عوامی احتجاج اور دباؤ پر مستعفی
ڈھاکا: بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد ملک میں کوٹا سسٹم کے خلاف شروع ہونے والے طلبا کے ملک گیر احتجاج کے بعد جنم لینے والی سول نافرمانی کی تحریک کے نتیجے میں مستعفی ہوگئیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک بھر کے طلبا نے آج…