براؤزنگ عالمی خبریں

عالمی خبریں

ملک کے بانی مجیب نہیں جنرل ضیاء، بنگلادیشی تعلیمی نصاب میں بڑی تبدیلی

ڈھاکا: شیخ حسینہ واجد کی 15 سالہ آمرانہ طرز حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلادیش میں بننے والی عبوری حکومت نے حقائق کو درست کرنے کے لیے ملک کا نصاب تبدیل کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے نئے تعلیمی نصاب میں بابائے قوم…

سر کا خطاب ملنے پر والدہ جذباتی ہوگئی تھیں، صادق خان

لندن: میئر لندن صادق خان جنہیں گزشتہ روز سر کا خطاب ملا ہے، کا کہنا ہے کہ یہ خطاب ملنے پر خود کو بہت عاجز محسوس کررہا ہوں، یہ اعزاز محنت کرنے والی پوری کمیونٹی کا ہے۔ منگل کو برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے صادق خان کو لندن کے عوام کی خدمات کے…

سال نو کا نیوزی لینڈ سے آغاز، 2025 کا شان دار استقبال

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز ہوگیا، جس کا استقبال رنگارنگ انداز میں کیا گیا۔ سال نو کے آغاز پر نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کا آسمان رنگارنگ آتش بازی سے جگمگا گیا۔ وسطی بحرالکاہل میں واقعی جزائر پر مشتمل ملک کیریباتی اور اس کے…

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ چل بسے، بھارت میں 7 روزہ سوگ

نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیراعظم اور کانگریس کے رہنما من موہن سنگھ گزشتہ روز 92 سال کی عمر میں چل بسے۔ بھارتی حکومت نے اُن کے انتقال پر 7 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کردیا جب کہ ان کی آخری رسوم سرکاری اعزاز کے ساتھ  ادا کی جائیں گی۔ بیرون…

بشارالاسد کی اہلیہ جان لیوا بیماری میں مبتلا، بچنے کے امکانات 50 فیصد

ماسکو: شام کے معزول صدر بشارالاسد کی اہلیہ اسماالاسد کے خون کے خطرناک کینسر لیوکیمیا میں مبتلا ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، اس بیماری سے ان کے بچنے کے امکانات 50 فیصد بتائے جارہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق لیوکیمیا کینسر کی وہ قسم ہے جو بون…

ایک اور کشمیری پاکستانی شفق محمود برطانیہ میں لارڈ بن گئے

لندن: لبرل ڈیمو کریٹ کے رہنما کشمیر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شفق محمود ہاؤس آف لارڈ کے تاحیات رکن بنادیے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کشمیر میں پیدا ہونے والے شفق محمود اپنے خاندان کے ہمراہ 4 برس کی عمر میں شیفیلڈ آکر آباد ہوئے تھے، شیفیلڈ…

بشارالاسد کی اہلیہ کا طلاق کیلئے روسی عدالت سے رجوع

ماسکو: معزول شامی صدر بشارالاسد کی اہلیہ اسماالاسد نے شوہر سے علیحدگی کے لیے روسی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔ یہ دعویٰ ترک میڈیا کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ دو ہفتے قبل شام کے دارالحکومت دمشق پر اپوزیشن فورسز کے قبضے سے قبل ہی صدر…

سارہ شریف قتل کیس: والد اور سوتیلی ماں کو عمر قید کی سزا

لندن: برطانیہ میں قتل کی گئی معصوم بچی سارہ شریف کیس میں والد عرفان شریف کو کم سے کم 40 سال اور سوتیلی والدہ بینش بتول کو 33 سال قید کی سزا کاٹنا ہوگی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سارہ شریف قتل کیس میں اولڈ بیلی کراؤن کورٹ نے والد…

کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم عقیل بیگ کو عہدے سے ہٹادیا

بشکیک: کرغزستان کے وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کرغزستان کے صدر دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو ایک اور عہدے پر تعیناتی کے لیے برطرف کردیا گیا۔ تاہم حکم نامے میں…

جنوبی کوریا کے صدر کو مارشل لا بھاری پڑگیا، تحریکِ مواخذہ کامیاب

سیول: جنوبی کوریا کے صدر کو مارشل لا کا نفاذ مہنگا پڑگیا، مواخذے کی تحریک کامیاب ہوگئی۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے خلاف ملک میں مارشل لگانے پر چند روز میں دوسری مرتبہ مواخذے کے لیے ووٹنگ ہوئی جو کامیاب ہوگئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے…