براؤزنگ عالمی خبریں

عالمی خبریں

ایران: حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ محافظ سمیت شہید

تہران: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ حملے میں شہید ہوگئے، وہ ایران میں نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے مقیم تھے اور انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ تقریب سے واپس تہران میں اپنے ہوٹل پہنچے تھے۔ بین…

خاتون نجومی کی اگلے امریکی صدر سے متعلق پیش گوئی

واشنگٹن: امریکا کے موجودہ صدر جوبائیڈن کے انتخابی مہم سے دستبردار ہونے کی تاریخ کی درست پیش گوئی کرنے والی نجومی نے اگلے امریکی صدر سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ نجومی ایمی ٹرپ کا کہنا ہے کہ ستاروں کے مطابق…

تائیوان میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں: کارگو جہاز غرقاب، متعدد افراد ہلاک

تائیوان: سمندری طوفان گیمی نے تائیوان میں بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں بپا کردیں۔ بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان کے باعث تائیوان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، طوفانی بارشوں کے باعث تائیوان میں آج مسلسل دوسرے روز اسکول،…

صدر جوبائیڈن کا امریکی صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈیموکریٹس کا اعتماد کھونے کے بعد دوسری مدت کے لیے جاری اپنی انتخابی مہم ختم کرتے ہوئے صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ وہ…

طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا، بنگلادیش میں کرفیو نافذ

ڈھاکا: بنگلادیش میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کے احتجاج میں مزید شدت آگئی ہے اور پولیس کی کارروائیوں کے دوران مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ حکومت نے ملک بھر میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا اور فوج طلب کرلی ہے۔ بی بی…

سائبر سیکیورٹی فرم کا سسٹم خراب، دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ بند

نیویارک: گلوبل سائبر سیکیورٹی فرم کراؤڈ اسٹرائیک کے سسٹم میں تکنیکی خرابی کے سبب دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ کی بندش سے بینکنگ سروسز، پروازوں کا نظام متاثر ہوا ہے جب کہ نشریاتی اداروں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ دنیا…

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے شوہر کو طلاق دے دی

دبئی: دبئی کی شہزادی شیخہ ماہرہ نے شادی کے ایک سال بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان جوڑے کے ہاں مئی 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش کے صرف دو ماہ بعد ہوا ہے۔ دبئی کے حکمراں کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرہ کی گزشتہ سال 5 اپریل کو شیخ…

سوشل میڈیا انفلوئنسر مختصر ویڈیو بناتے ہوئے کھائی میں گر کر ہلاک

ممبئی: بھارت سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر آنوی کامدار ریل (مختصر ویڈیو) بناتے ہوئے 300 فٹ گہری کھائی میں گر کر انتقال کرگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنوی پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تھی جو اپنے انسٹاگرام…

ٹرمپ پر حملہ: امریکی صدر کا تشدد کے خاتمے کیلیے عوام پر زور

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد صدر جوبائیڈن نے امریکی عوام سے اتحاد، یکجہتی اور تشدد کے خاتمے پر زور دیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اوول آفس سے خطاب میں کہا کہ سیاسی بیان بازی کافی حد تک بڑھ گئی ہے، سیاسی درجہ حرارت…

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 29 افراد ہلاک

پٹنہ: بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29 ہوگئی جب کہ 18 طالب علم بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔…