براؤزنگ خاص خبریں
خاص خبریں
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر کی پھر پہلے نمبر پر واپسی
دبئی: آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی پھر سے پہلے نمبر پر واپسی ہوگئی ہے۔
آئی سی سی نئی رینکنگ کے مطابق بابراعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ شبمن گل…
معمولی ورزش سے کولیسٹرول میں کمی لانا ممکن
ایکسیٹر: نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بچے جو جسمانی طور پر غیر فعال ہوتے ہیں، ان کے بعد کی زندگی میں دل کے دورے یا فالج میں مبتلا ہونے کے اندیشے زیادہ ہوتے ہیں، لیکن معمولی سی ورزش سے ان خدشات کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق…
عمران اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ نیب ریفرنس دائر
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں ایک اور ریفرنس دائر کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کیا ہے،…
چین میں تباہ کن زلزلے سے 111 اموات، سیکڑوں افراد زخمی
بیجنگ: چین میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں 111 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
چین کے دو شمال مغربی صوبوں Gangsu اور Qinhai میں تباہ کن زلزلے سے کم سے کم 111 ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
سرکاری خبر رساں…
دورہ نیوزی لینڈ: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں شاہین شاہ آفریدی بطور کپتان فرائض…
عمران کے آتے ہی ڈالر کی قیمت کو پر لگے، گروتھ ختم ہوگئی، نواز شریف
لاہور: ن لیگ کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ نے تبدیلی کے نام پر جھوٹ، یوٹرن، بدتمیزی اور دھاندلی کو کرکے دکھایا، ملک کو بھارت یا امریکا نے نہیں ہم نے خود نقصان پہنچایا، آئین توڑنے والوں کو ججز نے خود ہار پہنائے۔
سابق وزیراعظم…
اگر کوئی عزت نہیں کرے گا تو میں بھی عزت نہیں کروں گا، خلیل الرحمٰن قمر
لاہور: معروف فلم و ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ نفرت ختم کرنے کے لیے اداکارہ ماہرہ خان کا معافی مانگنا ضروری ہے۔
خلیل الرحمن قمر کا ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہنا تھا کہ ماہرہ خان سے ناراض نہیں تاہم انہوں نے جو کیا اس سے نفرت…
عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کو چیلنج کردیا
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے سائفر کیس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 23 نومبر سے اب تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی غیر قانونی اور انصاف…
عاشق نے محبوبہ کی گاڑی کو ٹکر مارنے پر اپنی کار اور ورکشاپ کو جلاڈالا
انقرہ: ایک انوکھے واقعے میں عاشق نے کار سے اپنی ہی محبوبہ کو غلطی سے ٹکر ماردی اور ادراک ہونے پر ورکشاپ میں مرمت کے لیے کھڑی اپنی کار کو آگ لگادی، جس سے پورا ورکشاپ ہی جل گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ترکیہ میں غصے میں بھرا ہوا شخص اپنی مرمت کے…
ڈالر کی قیمت میں کمی، سونا مہنگا ہوگیا
کراچی: انٹربینک تبادلہ میں آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکا بھاؤ 5 پیسے کم ہوا ہے جب کہ سونا مہنگا ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 5 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 21 پیسے ہے۔…