آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر کی پھر پہلے نمبر پر واپسی

دبئی: آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی پھر سے پہلے نمبر پر واپسی ہوگئی ہے۔
آئی سی سی نئی رینکنگ کے مطابق بابراعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ شبمن گل کا 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے، ویرات کوہلی اور روہت شرما بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم تیسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ انگلینڈ کے راشد خان دوسرے اور بھارت کے روی بشنوئی تیسرے نمبر پر ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔