براؤزنگ خاص خبریں
خاص خبریں
عید قرباں، ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کھل گئی!
کراچی: سپرہائی وے پر قائم ہونے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی ملک بھر سے آنے والے تمام بیوپاریوں اور خریداروں کے لیے کھول دی گئی۔
کوئٹہ، سرگودھا، سبی، رحیم یارخان، شیخوپورہ، نوشہروفیروز اور کراچی سے فروخت کے لیے لائے جانے والے قربانی…
حکومت نے قومی خزانے کو ایک ہزار ارب کا نقصان پہنچایا، بلاول
اسلام آباد/ کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ کو عوامی نہیں بلکہ سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سلیکٹڈ حکومت کے سلیکٹڈ بجٹ کو ماننے سے انکار کرتی ہے۔
میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری اپنے ایک…
امریکی صدر کو پہلے غیر ملکی دورے پر اہلیہ سے کیوں ڈانٹ پڑی؟
واشنگٹن: کہتے ہیں دوسروں کے لیے کوئی بھلے ہی کتنے بڑے رتبے پر فائز اور رعب و دبدبے والی شخصیت ہو، تاہم اہلیہ کے سامنے وہ بھیگی بلی بن جاتا ہے۔ یہ بات سپرپاور امریکا کے صدر جوبائیڈن پر بالکل صادق آتی ہے، جنہیں اہلیہ جل بائیڈن سے ڈانٹ کھانا…
تدریسی عمل کے آغاز اور امتحانات کا حتمی فیصلہ جلد ہوگا: سعید غنی
کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں نویں تا انٹر تک کے امتحانات، پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسز میں تدریسی عمل کا آغاز اور ان کے امتحانات سمیت تمام امور پر غوروخوض کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی محکمہ تعلیم…
سندھ کا بجٹ 15 جون کو پیش ہوگا، وزیراعلیٰ اتوار کو وطن پہنچیں گے
کراچی: سندھ کا بجٹ جون کے وسط میں پیش کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ، جن کے پاس صوبائی وزیر خزانہ کا قلم دان بھی ہے، پیش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ 15 جون کو سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔…
مجھے اپنا آپ اور شکل اچھے نہیں لگتے، ایمان علی
کراچی: شوبز انڈسٹری میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جو سچ بولنے کی ناصرف ہمت رکھتے بلکہ حق گوئی کا مظاہرہ ببانگ دہل بھی کرتے ہیں۔ انہی میں سے ایک اداکارہ اور ماڈل ایمان علی بھی ہیں۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ مجھے اپنا آپ اور اپنی شکل اچھی نہیں لگتی،…
قادر مندوخیل سے تنازع، فردوس عاشق اعوان کا وضاحتی بیان!
لاہور: گزشتہ روز ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور پی پی کے قادر مندوخیل کے درمیان ہونے والے تنازع کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی کا بیان سامنے آیا ہے۔
جس میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نجی چینل کے ٹاک شو میں قادر مندوخیل سے…
واجد ضیا کا تبادلہ، ثناء اللہ عباسی ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل مقرر
اسلام آباد: ایف آئی اے کے ڈی جی واجد ضیاء کا تبادلہ کردیا گیا۔
مرکزی حکومت نے واجد ضیا کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ ثناء اللہ عباسی کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اعلیٰ…
اداکار جمیل فخری کی دسویں برسی
لاہور: پاکستان کے ٹی وی ڈراموں اور فلموں کے مقبول اداکار جمیل فخری کی برسی ہے۔ اُن کا انتقال 9 جون 2011 کو ہوا۔
آپ پی ٹی وی کے اُن فن کاروں میں سے ایک ہیں جو جعفر حسین کے نام سے آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ جعفر حسین پی ٹی وی کی…
حرا مانی نے خود کو کترینہ کی ماں کیوں کہا؟
کراچی: اداکارہ حرا مانی اور اُن کے شوہر مانی کی جوڑی شوبز انڈسٹری میں خاصی مقبول ہے۔ زندہ دلی اس جوڑے کا خاصہ ہے، لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے یہ ہر کچھ عرصے بعد کچھ نیا کرتے ہیں۔
اب اداکارہ حرا مانی نے خود کو بھارتی اداکارہ…