قادر مندوخیل سے تنازع، فردوس عاشق اعوان کا وضاحتی بیان!

لاہور: گزشتہ روز ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور پی پی کے قادر مندوخیل کے درمیان ہونے والے تنازع کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی کا بیان سامنے آیا ہے۔
جس میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نجی چینل کے ٹاک شو میں قادر مندوخیل سے بحث کا صرف ایک رخ دکھایا جارہا ہے۔
ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ قادر مندوخیل نے غلیظ زبان استعمال کی تھی جسے ویڈیو کا حصہ نہ بناکر یک طرفہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔


ڈاکٹر فردوس عاشق نے دعویٰ کیا کہ مندوخیل نے ناصرف انہیں بلکہ ان کے والد کو گالیاں دی تھیں، ایسے بدتہذیب سیاست اور معاشرے کے چہرے پر بدنما دھبے ہیں، قادر مندوخیل کے رویے اور عمل کے خلاف جلد قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
فردوس عاشق نے نجی چینل سے درخواست کی کہ معاملے کی مکمل ویڈیو سامنے لائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔