براؤزنگ خاص خبریں
خاص خبریں
رونالڈو نے تاریخ کے پہلے کھرب پتی فٹ بالر کا اعزاز اپنے نام کرلیا
لزبن: فٹ بال کی دُنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ کے پہلے کھرب پتی فٹ بالر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
امریکی جریدے بلومبرگ کے تازہ ترین بلینیئرز انڈیکس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی دولت کا تخمینہ 1.4 ارب ڈالرز لگایا…
لندن ہائیکورٹ: عادل راجا کیخلاف سابق آئی ایس آئی بریگیڈیئر ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئے
لندن: لندن ہائیکورٹ میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے یوٹیوبر عادل راجا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا، جس کے مطابق عادل راجا کو ہرجانے اور عدالتی اخراجات کی مد میں 13 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔
لندن ہائی کورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ عادل راجا…
کیا آئمہ بیگ اور زین احمد نے راہیں جدا کرلیں؟
کراچی: گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن ڈیزائنر زین احمد نے اپنے نکاح کے 2 ماہ بعد ہی علیحدگی کی افواہیں سامنے آنے پر مبہم انداز میں خاموشی توڑ دی۔
حال ہی میں گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن ڈیزائنر زین احمد کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا…
فواد خان اور ماہرہ کی فلم نیلوفر 28 نومبر کو ریلیز ہوگی
کراچی: پاکستان کے سپر اسٹارز ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم نیلوفر کی ریلیز کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔
مداحوں کی پسندیدہ جوڑی کی فلم 28 نومبر 2025 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
یہ فلم نہ صرف ماہرہ خان اور فواد…
گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق
گھوٹکی: میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکریٹری طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق۔
پولیس کے مطابق طفیل رند بچوں کو اسکول چھوڑنے جارہے تھے کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، طفیل رند پر میرپور ماتھیلو کے علاقے جروار روڈ مسوواہ پر فائرنگ کی…
بھاگ کر شادی کرنے والوں کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہ کرنے کا حکم
راولپنڈی: گھر سے بھاگ کر کورٹ میرج یا لو میرج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کردیا گیا۔
لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ نے ضلع کچہری راولپنڈی میں کورٹ میرج یا لو میرج کے نکاح نامے رجسٹرڈ کرنے پر پابندی…
پنجاب میں دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات رواں سال دسمبر میں کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت 4رکنی بینچ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد…
قیامت صغریٰ۔۔۔ جب سب کچھ تباہ ہوگیا
محمد راحیل وارثی
8 اکتوبر 2005 قومی تاریخ کا الم ناک ترین دن تھا جب قیامت صغریٰ بپا ہوئی اور ملکی تاریخ کی سب سے بڑی آفت زلزلے کی صورت نازل ہوئی جس کے نتیجے میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 80 ہزار سے اوپر افراد جاں بحق ہوئے، لاکھ سے!-->!-->!-->…
فلسطینی حسینہ پہلی بار مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی
بینکاک: فلسطین سے تعلق رکھنے والی حسینہ پہلی بار مس یونیورس 2025 کے مقابلے میں شریک ہوں گی۔
تھائی لینڈ میں رواں سال نومبر میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں دنیا بھر سے 130 حسینائیں شرکت کریں گی۔
فلسطین کی جانب سے مس یونیورس پیلسٹائن…
شکارپور: ریلوے ٹریک پر دھماکا، ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر زخمی
شکارپور: گاؤں سلطان کوٹ کے نزدیک ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
پولیس کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس متاثر ہوئی اور اس کے 4 مسافر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل…