محنت کے بغیر ملی شہرت زیادہ عرصے نہیں چلتی، عاطف اسلم

لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ لوگ راتوں رات مشہور ہونا چاہتے ہیں لیکن محنت نہیں کرنا چاہتے۔
عاطف اسلم نے ایک انٹرویو میں نئے گلوکاروں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ آٹو ٹیون ہمارے دور میں نہیں تھے لیکن اب وہ راتوں رات کامیاب ہونے کے لیے سہارا ہے، کیونکہ اب لوگوں کو مشہور ہونا ہے محنت نہیں کرنی۔
انہوں نے کہا کہ اب لوگوں کو زیادہ دیر تک کے لیے اس مقام پر رہنا نہیں ہے، اگر محنت نہیں ہے تو یہ بہت کم وقت کے لیے ہے، تھوڑی دیر کی شہرت زیادہ نہیں چلتی۔
عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ یہ بھی کوئی فارمولا نہیں ہے، اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضروری نہیں جس انسان کے پاس مال بہت زیادہ ہے وہ اچھا ہو اور ضروری نہیں ہے جس کے مال کم ہو وہ برا انسان ہو۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔