علی سیٹھی کا بڑا اعزاز، کوچیلا فیسٹیول میں پرفارم کریں گے

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار اور گانے پسوڑی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے علی سیٹھی کیلیفورنیا میں دنیا کے سب سے بڑے میوزک فیسٹیول کوچیلا (Coachella) میں پرفارم کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق یہ میوزک فیسٹیول 14 سے 16 اور 21 سے 23 اپریل تک دو ویک اینڈ پر منعقد ہوگا۔

میوزک فیسٹیول میں شامل گلوکاروں کی فہرست جاری کی گئی، جس میں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کا نام بھی موجود تھا، علی سیٹھی فیسٹیول میں 16 اور 23 اپریل کو اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
خیال رہے کہ علی سیٹھی اپنی منفرد آواز کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔