ریحام سے پہلی ملاقات میں شوہر بلال نے اُنہیں لٹیروں سے کیسے بچایا؟

کراچی: ریحام خان کے شوہر مرزا بلال بیگ نے اہلیہ سے پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ بیان کردیا، جو فلمی سین سے ملتا جُلتا ہے۔
ریحام خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر مرزا بلال بیگ کا انٹرویو لینے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اس دوران انہوں نے مرزا بلال سے خود سے پہلی ملاقات سے متعلق سوال کیا۔
مرزا بلال نے ڈرامائی انداز اپناتے ہوئے جواب میں بتایا کہ یہ نیویارک کے علاقے میں رات کا وقت تھا، ہلکی سی بارش تھی اور ریحام خان ایک ٹرین اسٹیشن پر کھڑی تھیں، ان کے ہاتھ میں 10 لاکھ کا بیگ تھا۔
مرزا بلال بیگ کے مطابق اسی دوران 5 سے 6 لڑکوں نے ریحام خان کا بیگ چھیننے کی کوشش کی، میں بھی اسی وقت اسٹیشن میں داخل ہوا تھا اور میں نے یہ منظر دیکھتے ہی شرٹ کے بٹن کھولے اور سارے لڑکوں کو پیٹنا شروع کردیا جس کے بعد آخری جو لڑکا بچا اس نے چھری نکال لی، اسی دوران ریحام کو دھکا لگا اور ٹرین کے ٹریک پر گر گئیں۔
نئے جوڑے کے مطابق یہ حقیقی کہانی ہے تاہم اس کہانی کو شیئر کرنے کے حوالے سے ریحام نے پوسٹ کا کیپشن بھی درج کیا جس میں درج تھا کہ ناقدین اسے خود سے بنائی ہوئی کہانی قرار دیں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان حال ہی میں مرزا بلال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔