پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ کو دے دیے!

نیویارک: پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پیش کردیے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیویارک میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی مندوب منیر اکرم نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت سے متعلق پاکستانی ڈوزیئر کی کاپی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو پیش کردی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یقین دلایا کہ وہ رپورٹ پر غور کریں گے اور اس کا جائزہ لیں گے۔
مستقل مندوب منیر اکرم نے ڈوزیئر میں دیے گئے مختلف شواہد کی روشنی میں بھارتی دہشت گردی پر سیکریٹری جنرل کو بریف کیا۔ منیر اکرم نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر کھلم کھلا دہشت گردی کی کارروائیاں کررہا ہے، اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے اور ڈوزیئر کی کاپیاں اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کی کمیٹی میں پیش کی جائیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔