رباب ہاشم بھی پیا دیس سدھارنے کو تیار!

کراچی: اداکارہ رباب ہاشم کی مایوں کی رسم کے لیے زیب تن کیے جانے والے جوڑے میں تصویر سامنے آنے پر ان کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مایوں کا لباس زیب تن کیے اور ہاتھوں میں مہندی لگائے ہنستی مسکراتی تصاویر شیئر کیں۔
رباب ہاشم کی مایوں بیٹھی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا، لیکن انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں فی الحال اداکارہ کی جانب سے اب تک کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی، تاہم مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب اداکارہ رباب ہاشم کے دولہا کے حوالے سے تصدیق میرج بیورو سے منسلک مسز خان کی جانب سے کی گئی ہے۔
مسز خان کی جانب سے شیئر کی پوسٹ کے مطابق انہوں نے اداکارہ رباب ہاشم کے لیے لڑکا ڈھونڈ لیا ہے۔
مسز خان کا کہنا ہے رباب ہاشم صہیب نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔