روزہ رکھ کر کھیلنے پر جیت کا کریڈٹ رضوان کو جاتا ہے: بابراعظم

سنچورین: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف جیت کا کریڈٹ محمد رضوان کو جاتا ہے، کیونکہ روزہ رکھ کر میچ کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔
پاکستان نے گزشتہ روز سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ میچ میں بابر اعظم نے 122 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمد رضوان 73 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ فتح کا کریڈٹ رضوان کو جاتا ہے کیونکہ روزہ رکھ کر میچ کھیلنا مشکل ہوتا ہے، رضوان نے جیسی اننگز اور پورا میچ کھیلا قابل تعریف ہے۔
بابر اعظم کے مطابق تیسرے میچ میں جیت اہم تھی کیونکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی اچھا نہیں کھیلے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے اپنے پلان پر عمل کریں اور یہ کہ وہ اس اننگز کی کافی عرصے سے کوشش کررہے تھے۔
بابر نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ آخر میں آؤٹ ہوگئے اور ریکارڈ نہ بن سکا۔
قومی کپتان کا کہنا تھا کہ فخر نے اوپننگ کے لیے نہیں کہا ٹیم پلان پر ہی عمل کیا،ان کی فخر زمان سے بات ہوئی کہ وہ نیچے آکر تیز کھیل سکتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔