بھارت میں سنگ باری کا خونی میلہ، 77 افراد شدید زخمی

اترکھنڈ: بھارت اور اس کی حکومت شدت پسند ہے ہی اس کے ساتھ بعض علاقوں کے عوام بھی شدت پسند اور توہم پرست واقع ہوئے ہیں، اسی تناظر میں وہ لوگ ایک خونی میلے کا اہتمام کرتے ہیں، جس میں ایک دوسرے پر پتھر پھینکے جاتے ہیں۔ابھی اس سالانہ مقابلے میں

منال خان کی عنقریب شادی، مداحوں سے کارڈ شیئر کردیا

کراچی: ڈراموں میں کئی بار دلہن کا روپ اختیار کرنے والی اداکارہ منال خان کی شادی عنقریب ہونے والی ہے، ان کی شادی کا کارڈ منظرعام پر آگیا ہے۔اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو خوش خبری

افغان طالبان کی عوام کو ایک ہفتے میں سرکاری املاک، ہتھیار جمع کرانے کی ہدایت

کابل: افغان طالبان کا کہنا ہے کہ کابل کے عوام سرکاری مکان، گاڑیاں اور ہتھیار واپس کریں ورنہ ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل کے باشندوں کو ہدایت کی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر سرکاری گاڑیاں، ہتھیار، گولا بارود

فیکٹری آتشزدگی، سندھ حکومت شہداء کے ورثاء کو دس لاکھ فی کس معاوضہ دے گی

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے دھوبی گھاٹ لیاری پہنچ کر مہران ٹاون کورنگی سانحے میں جان بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات اور تعزیت کی۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کی جانب سے

شہباز شریف کی پیرپگارا، ممتاز بھٹو اور ممنون حسین کے گھر جاکر تعزیت

کراچی: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ممتاز بھٹو، سابق صدر ممنون حسین، پیر پگارا اور جلال محمود شاہ کے گھر جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔بزرگ سیاست دان سردار ممتاز علی بھٹو مرحوم کے انتقال پر ان کے صاحبزادے

افغانستان سے غیر ملکیوں کو کراچی نہ لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کے منصوبے میں بڑی تبدیلی، غیر ملکیوں کو کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ مؤخر۔اس حوالے سے ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق امریکا کی جانب سے افغانستان سے نکالے گئے افراد کو کراچی نہ لانے کا فیصلہ سیکیورٹی

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کرکے ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے

کورونا وبا: بیرون ملک جانے والوں کے لیے بوسٹر ڈوز کی قیمت مقرر

اسلام آباد: پاکستان سے بیرون ملک کے لیے عازم سفر ہونے والوں کو ویکسین کی اضافی خوراک پیسوں میں لگے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت صحت نے بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے این سی او سی کی سفارش پر اہم فیصلہ کیا ہے، فیصلے کی روشنی میں اب بیرون

دنیا افغانستان کی صورت حال سے انسانی بحران کے خطرات کو سمجھے: فواد

کراچی: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا افغانستان میں جاری صورت حال سے انسانی بحران کے خطرات کو سمجھے، عالمی طاقتوں نے آنکھیں بند کرلیں تو افغانستان کا بحران بڑھ سکتا ہے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ

سندھ میں کورونا ویکسی نیشن لگوانے کے لیے ڈیڈلائن کا اعلان

کراچی: پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں، اسکولوں کے اسٹاف ارکان اور ریسٹورینٹس میں جانے والوں کے لیے سندھ حکومت نے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے این سی او سی کی ہدایات پر نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔حکم نامے کے