سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کرکے ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، دہشت گرد سے اسلحہ برآمد ہوا ہے اورعلاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے پاک کرنے کے لیے پاک افواج کی کوششیں کافی عرصے سے جاری ہیں اور ان میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی روک تھام ہوئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔