منال خان کی عنقریب شادی، مداحوں سے کارڈ شیئر کردیا

کراچی: ڈراموں میں کئی بار دلہن کا روپ اختیار کرنے والی اداکارہ منال خان کی شادی عنقریب ہونے والی ہے، ان کی شادی کا کارڈ منظرعام پر آگیا ہے۔
اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو خوش خبری سنائی ہے کہ دونوں اگلے ماہ کی 10 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔


منال خان نے انسٹاگرام پر شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا اور اپنے منگیتر احسن محسن کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا اچانک تم کہاں سے میری زندگی میں چلے آئے اور اب ہمیشہ کے لیے میری زندگی میں شامل ہو۔


احسن محسن اکرام نے بھی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا ایپ پر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا اور لوگوں کو آگاہ کیا ہم دونوں شادی کررہے ہیں۔ انہوں نے منال خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، میں زندگی کی آخری سانس تک تم سے محبت کروں گا۔
سوشل میڈیا پر خوش خبری شیئر کرنے کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے دونوں کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے رواں برس جون میں منگنی کی تھی۔


ان کی جڑواں بہن اداکارہ ایمن خان کی پہلے ہی اداکار منیب بٹ سے شادی ہوچکی ہے اور اُن کی ایک بیٹی بھی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔