اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست منظور

راولپنڈی: خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست منظور کرلی۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی، جسے پراسیکیوشن نے سیکشن 14 اے کے تحت گزشتہ روز دائر کیا تھا۔ دوران سماعت ایف آئی اے…

بیوی کے قتل کے جرم میں ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہ نواز امیر، جو معروف کالم نگار ایاز امیر کے صاحبزادے ہیں، کو عدالت نے سزائے موت کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے  محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شاہ نواز امیر…

پہلا ٹیسٹ: آسٹریلیا کیخلاف ٹیم کا اعلان، سرفراز شامل، 2 کھلاڑیوں کا ڈیبیو ہوگا

پرتھ: پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا۔ 3 میچوں پر مشتمل بینو قادر ٹرافی کا پہلا میچ 16 دسمبر سے پرتھ کے واکا اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ پاکستان کے خلاف آسٹریلین ٹیم کا اعلان ہوچکا ہے، میزبان ٹیم کی…

ایرانی شہری نے جسم پر سب سے زیادہ چمچے چپکاکر گنیز ریکارڈ بناڈالا

تہران: جسم پر 88 چمچوں کو توازن کے ساتھ جما کر ایرانی شہری نے اپنا ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا۔ 51 سالہ ابوالفضل صابر مختاری نے اپنی اس کوشش میں 2021 میں خود کا بنایا گیا 85 چمچوں کا ریکارڈ توڑا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے…

پاکستان چھوڑنے کا ارادہ، خواتین کے لیے محفوظ نہیں لگتا، عائشہ عمر

کراچی: اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان چھوڑنے کا ارادہ کررہی ہیں کیونکہ انہیں یہ ملک خواتین کے لیے محفوظ نہیں لگتا۔ عائشہ عمر نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، میرا سب سے بڑا مسئلہ اس ملک میں یہ ہے کہ میں یہاں خود کو محفوظ…

جتنے ٹیسٹ میچز ملتے ہیں کافی نہیں، ہمیں زیادہ چاہئیں، کپتان شان مسعود

پرتھ: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ہم متاثر کن انداز میں کھیلنے کی کوشش کریں گے، کیونکہ آسٹریلیا بہترین جگہ ہے جہاں ہم اچھا کھیل کر کامیابی حاصل کریں۔ شان مسعود نے پرتھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ…

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے 1923…

سپریم کورٹ سے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت دے دی، تاہم فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی…

سعودی کمپنی آرامکو کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری، معاہدہ طے

اسلام آباد: سعودی عرب کی کمپنی آرامکو نے پاکستان کے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے حتمی معاہدے پر دستخط بھی ہوگئے۔ جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کی کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل…

شرح سود 22 فیصد پر برقرار، افراط زر میں نمایاں کمی متوقع

کراچی: بینک دولت پاکستان نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے میں کہا گیا، مانیٹری پالیسی…