غزہ پر اسرائیلی بم باری نہ رُک سکی، مزید 30 فلسطینی شہید!

غزہ/ مقبوضہ بیت المقدس: دہشت گرد ریاست اسرائیل نے غزہ پر ایک بار پھر خوف ناک بم باری کی ہے، جس سے مزید 30 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیل کی حالیہ دہشت گردی کی لہر میں شہدا کی تعداد 200 پہنچ گئی ہے۔ شہدا میں 58 بچے اور 34 خواتین شامل ہیں۔…

امریکی اخبار کا بل گیٹس سے متعلق اہم انکشاف!

نیویارک: امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے اپنی کمپنی کی خاتون ملازم سے تعلقات تھے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ان الزامات کی تحقیقات کے باعث بل گیٹس نے بورڈ آف ڈائریکٹر کی حیثیت سے…

کراچی: سورج آگ برسانے لگا، محکمۂ موسمیات کا نیا الرٹ جاری!

کراچی: بحیرۂ عرب میں بننے والے طوفان تاوتے کی وجہ سے شہر قائد اور اس سے ملحقہ ساحلی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب میں بننے والے طاقتور طوفان کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے شدید…

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا!

اسلام آباد: شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا گیا۔ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا، شہباز شریف کو اگر اجازت دی گئی تو انہیں واپس لانا…

پاکستان بھر میں 9 روزہ لاک ڈاؤن اختتام پذیر، کاروبار زندگی بحال!

کراچی/ اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وبا کو روکنے کے لیے گزشتہ 9 روز سے جاری لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا۔ تمام شاپنگ مال، مارکیٹیں اور تجارتی مراکز کھل گئے جب کہ ٹرانسپورٹ اڈے بھی کھلنے سے رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔ بازاروں، مارکیٹوں میں چہل پہل…

شمالی وزیرستان میں آج عیدالفطر منالی گئی!

میران شاہ: آج شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں عیدالفطر منائی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے حسوخیل میں گزشتہ روز کئی افراد نے شوال کے چاند کی رویت کی گواہی دی تھی جس پر آج شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں عیدالفطر…

ہم فلسطین اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بم باری اور اس کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں وی…

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے آج رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس!

اسلام آباد: عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عیدالفطر کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہوگا۔ اس…

اداکار فواد خان کا پوشیدہ ٹیلنٹ!

لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد افضل خان کے حوالے سے ان کی اہلیہ صدف نے ایک دل چسپ بات مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ پاکستان سمیت بولی وڈ میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے فواد خان صرف…

غزہ پر اسرائیل کی دوسرے روز بھی بم باری، شہدا کی تعداد 43 ہوگئی

غزہ: آج دوسرے روز بھی اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر بم باری جاری رکھی، جس سے شہید ہونے والوں کی تعداد 43 ہوگئی، جن میں حاملہ خاتون سمیت 13 بچے شامل ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے آج دوسرے روز بھی غزہ پر وحشیانہ…