شمالی وزیرستان میں آج عیدالفطر منالی گئی!

میران شاہ: آج شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں عیدالفطر منائی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے حسوخیل میں گزشتہ روز کئی افراد نے شوال کے چاند کی رویت کی گواہی دی تھی جس پر آج شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں عیدالفطر منائی گئی۔ شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ، کم سروبی، میر علی غلام خان، سیدگی، منظر خیل، بویہ لانڈ، اور سید آباد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں چاند نظر آنے سے متعلق گواہی دینے والوں اور بدھ کو عید کا اعلان کرنے پر مقامی جامع مسجد کے امام مولانا فقیر نواز سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
خیال رہے کہ عام طور پر قبائلی ضم اضلاع اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں عیدین پاکستان کے دیگر علاقوں سے ایک روز قبل منائی جاتی ہیں تاہم اس مرتبہ شمالی وزیرستان کے علاوہ کہیں بھی عید نہیں منائی گئی، یہاں تک کہ سعودی عرب سمیت مختلف خلیجی ممالک، مشرق وسطیٰ ، مشرق بعید اور امریکا میں بھی عید جمعرات کو منائی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔