اداکار فواد خان کا پوشیدہ ٹیلنٹ!

لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد افضل خان کے حوالے سے ان کی اہلیہ صدف نے ایک دل چسپ بات مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
پاکستان سمیت بولی وڈ میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے فواد خان صرف اچھی اداکاری ہی نہیں کرتے بلکہ کھانا پکانے میں بھی ماہر ہیں جس کا انکشاف ان کی اہلیہ نے کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر صدف نے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے ان سے انوکھے اور منفرد سوالات پوچھے۔
ایک مداح کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا فواد خان کھانا پکا لیتے ہیں؟ جواب میں صدف نے کہا یہ ان کا پوشیدہ ٹیلنٹ ہے، غیر معمولی طور پر فواد کھانا بہت اچھا بناتے ہیں۔
ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا آپ گھر میں کھانا پکانا پسند کرتی ہیں؟ فواد کا کیا ردعمل ہوتا ہے؟
جواب میں صدف نے بتایا کہ بدقسمتی سے وہ کھانا پکانے میں اچھی نہیں جب کہ فواد خان اس میں ماہر ہیں۔
خیال رہے اداکار فواد افضل خان کافی لمبے عرصے سے ٹی وی اسکرین سے غائب ہیں، تاہم مداح وقتاً فوقتاً ان کی واپسی کے حوالے سے ان سے سوشل میڈیا پر پوچھتے نظر آتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔