سابق وزیراعظم نواز شریف کی تمام جائیداد نیلام کرنے کا فیصلہ!

لاہور: قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تمام جائیداد نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف…

کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد گرفتار

کراچی: پولیس کا ملیر سے کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ۔ پولیس کے مطابق ضلع ملیر سے گرفتار کیے گئے دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان باجوڑی گروپ سے ہے اور یہ دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے…

کیا سارہ، فلک کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے؟

کراچی: ایسا لگتا ہے کہ معروف اداکارہ اور ماڈل سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ گلوکار فلک شبیر نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جس سے متعلق مداحوں کا کہنا ہے کہ شاید فلک شبیر اور سارہ…

کورونا وبا سے 73 افراد جاں بحق، 5 ہزار 152 نئے مریض!

اسلام آباد: پاکستان بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 ہزار 152 افراد کورونا وبا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 ہزار 152 افراد…

تاجر تنظیموں کا علماء کرام کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان

کراچی، لاہور: شہر قائد، لاہور اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں کی تاجر تنظیموں نے علماء کرام کی جانب سے آج دی گئی پہیہ جام ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں آل پاکستان انجمن تاجران نے مفتی منیب الرحمان کی اپیل کی مکمل…

بدقسمتی سے مذہبی، سیاسی جماعتیں اسلام کا غلط استعمال کرتی ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں مذہبی اور سیاسی جماعتیں اسلام کا غلط استعمال کرتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں مارگلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا…

اسرائیل کے جنگی طیاروں کی غزہ میں پھر بم باری

غزہ: اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ میں فضائی بم باری کرکے حماس کے دفاتر، شہریوں کے مکان اور فصلوں کو تباہ کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں فضائی کارروائی کے دوران حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے…

کومل رضوی کے اپنی ناکام ازدواجی زندگی کے متعلق ہوشربا انکشافات

کراچی: گلوکارہ کومل رضوی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد جب عمان میں تھیں تو انہیں شوہر کے سلوک کے باعث کئی مرتبہ بھوکا سونا پڑا۔ کومل رضوی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے اپنی ناکام ازوداجی زندگی سے…

ڈنڈا پریڈ نہیں کرسکتے، کھلاڑیوں کو خود صورتحال کے مطابق کھیلنا چاہیے: یونس خان

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ ہم ڈنڈا پریڈ نہیں کرسکتے، کھلاڑیوں کو خود بھی دیکھنا ہے کہ انہیں کس طرح صورت حال کے مطابق کھیلنا اور وہ کیسے کھیل کر ٹیم کو میچز جتوا سکتے ہیں۔ سابق قومی بلے باز اور کپتان یونس خان نے…

کورونا وبا سے 112 افراد جاں بحق، 4976 نئے مریض!

اسلام آباد: کورونا وبا ایک روز میں 112 زندگیاں نگل گئی جب کہ قریباً 5 ہزار مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 ہزار 279 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ…