کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد گرفتار

کراچی: پولیس کا ملیر سے کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ۔
پولیس کے مطابق ضلع ملیر سے گرفتار کیے گئے دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان باجوڑی گروپ سے ہے اور یہ دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے جدید اقسام کے اسلحے اور بارود چلانے کی تربیت افغانستان سے حاصل کی، اس نے بارڈر کے قریب چارمنگ باجوڑ پر سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔
پولیس کے مطابق دہشت گرد باجوڑ سے افغانستان آنے اور جانے کے خفیہ راستوں کی مکمل معلومات رکھتا ہے جب کہ اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔