کورونا وبا سے 73 افراد جاں بحق، 5 ہزار 152 نئے مریض!

اسلام آباد: پاکستان بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 ہزار 152 افراد کورونا وبا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 ہزار 152 افراد وبا کا شکار جب کہ 73 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 61 ہزار437 جب کہ مجموعی اموات 16 ہزار 316 ہوگئیں۔
ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 60 ہزار 162 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ اسپتالوں میں 69 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ ملک بھر میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 62 ہزار 845 ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔