وزیراعظم نے پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈے کا پول کھول دیا

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں انکشاف کیا کہ 70 فیصد جعلی اکاؤنٹس اور 380 واٹس ایپ گروپس کے لگ بھگ 4 لاکھ ٹویٹس اور پیغامات کی جانچ کی گئی اور یہ انکشاف ہوا کہ جعلی خبریں بھارتی ویب سائٹس اور صارفین کے ذریعے پھیلائی جارہی ہیں۔…

عمران عباس ترکی کے خیر سگالی سفیر مقرر

استنبول: ترکی کی حکومت نے پاکستان کے مقبول اداکار عمران عباس کو خیرسگالی سفیر مقرر کردیا جو مختلف ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔ عمران عباس نے انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ حکومت ترکی…

بابر کو تیز ترین 2 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز کے اعزاز کیلیے 60 رنز درکار

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنے 2 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 60 رنز درکار ہیں۔ قومی کپتان اگر زمبابوے کے خلاف سیریز میں یہ کارنامہ سرانجام دے دیتے ہیں تو وہ تیزترین 2 ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل…

کورونا وبا کے وار جاری، 137 جاں بحق، 5445 نئے مریض!

اسلام آباد: کورونا وبا کے باعث آج 137 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ قریباً ساڑھے 5 ہزار مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68 ہزار 2 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد…

حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان طویل مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹویٹر پر جاری اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ حکومتی وفد اور تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں کے…

ویساکھی پر عمدہ انتظامات، بھارتی سکھ یاتریوں کا وزیراعظم سے اظہار تشکر

ننکانہ صاحب: بھارت سے تعلق رکھنے والے سکھ عقیدت مندوں نے ویساکھی کے موقع پر گرودوارہ جنم آستھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور وزیراعظم عمران خان اور حکومت پاکستان سے COVID-19 پابندیوں میں نرمی کرنے اور سکھ برادری کو اس موقع پر اپنے مقدس مقام…

بھارت، سیاست دانوں نے آوارہ کتوں پر انتخابی پوسٹر چپکادیے

اترپردیش: بھارتی سیاست دانوں نے اپنی انتخابی مہم چلانے کے لیے تمام حدود عبور کرلیں۔ بھارت کی ریاست اترپردیش میں حالیہ انتخابات کے دوران کئی امیدواروں نے ہر قسم کی اخلاقیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آوارہ کتوں پر بھی اپنے انتخابی پوسٹر…

ترکی کے فٹ بالرز کی دوران مقابلہ روزہ کھولنے کی ویڈیو وائرل

انقرہ: ترکی سے تعلق رکھنے والے فٹ بالرز کی میچ کے دوران روزہ کھولنے کی وائرل ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے۔ سماجی ذرائع ابلاغ پر ترک فٹ بالرز کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں میچ کے دوران تمام فٹ بالرز نے وقفے میں روزہ افطار…

افغانستان سے فوج نکالنے کامقصد چین پرتوجہ مرکوز کرنا ہے، امریکا

واشنگٹن: امریکا کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغانستان سے فوج نکالنے کا مقصد چین پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کا افغانستان سے فوج نکالنے کا مقصد چین…

کورونا کیسز بڑھنے پر نئی دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ!

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا وبا کے کیسز بڑھنے کے بعد 26 اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق دہلی میں انفیکشن کی شرح بڑھ کر 30 فیصد ہوگئی اور دہلی کے اسپتالوں میں بیڈ اور آئی سی یو…