ترکی کے فٹ بالرز کی دوران مقابلہ روزہ کھولنے کی ویڈیو وائرل

انقرہ: ترکی سے تعلق رکھنے والے فٹ بالرز کی میچ کے دوران روزہ کھولنے کی وائرل ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے۔
سماجی ذرائع ابلاغ پر ترک فٹ بالرز کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں میچ کے دوران تمام فٹ بالرز نے وقفے میں روزہ افطار کیا۔


ترکی کے ایک اسپورٹس پیج نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کرائی جس میں میچ کے دوران انجری کی وجہ سے وقفہ ہوا تاہم فٹ بالرز نے اس کا فائدہ اٹھایا اور روزہ افطار کیا، فٹ بالرز کے اس عمل نے انٹرنیٹ صارفین کا دل جیت لیا جب کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود مداحوں نے ترکش فٹ بالرز کی کامیابی کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔