سندھ حکومت چاہے تو رینجرز کی مدد دینے کو تیار ہیں، وزیر داخلہ

کراچی: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سندھ میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے، سندھ حکومت چاہے تو رینجرز کی مدد دینے کو تیار ہیں، کراچی میں آپریشن ہوگا نہ گورنر راج لگے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ…

نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کی نومنتخب کابینہ کا دورۂ مزار قائد

کراچی: نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کی نومنتخب کابینہ کے اراکین نے صوبائی گورنر نیشنل یوتھ اسمبلی کی سربراہی میں مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر بھی موجود تھے۔ نومنتخب کابینہ اراکین کو…

ٹک ٹاک سے کسی کی جان نہیں جاتی، سب جھوٹ ہوتا ہے: جنت مرزا

لاہور: ملک کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے ٹک ٹاک کے باعث جان سے ہاتھ دھونے کے واقعات کو جھوٹ قرار دے دیا۔ اس حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں چلنے والی خبریں کہ ٹک ٹاک سے کسی کی جان چلی گئی، یہ سب جھوٹ ہوتا ہے۔ نجی…

کیسز میں کمی، تعاون جاری رہا تو کورونا پر جلد قابو پالیں گے: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: سندھ میں صوبائی حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، اب کیسز کم ہورہے ہیں، اگر یہ تعاون جاری رہا تو جلد صورت حال پر قابو پالیں گے۔ وزیراعلیٰ…

ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، شیخ رشید کی وزیراعلیٰ سندھ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعلیٰ سندھ کو شکارپور میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں وفاق کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی، جس میں…

کورونا سے 75 افراد جاں بحق، 2726 نئے مریض!

اسلام آباد: کورونا وبا سے 75 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 540 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 11 ہزار 302 ہوگئی۔ این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2…

ایک ارب پودے لگالیے، گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کیلیے اقدامات کررہے ہیں: وزیراعظم

ہری پور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹین بلین ٹری منصوبے میں ایک ارب پودے لگانے کا ہدف حاصل کرلیا، پاکستان گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں بلین ٹری منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا…

عظیم سائنسدان آئن اسٹائن کے خط کی 12 لاکھ ڈالر میں نیلامی

بوسٹن: البرٹ آئن اسٹائن کا نایاب خط جو اُنہوں نے تحریر کیا تھا، 12 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا، اس خط میں آئن اسٹائن نے خاص طور پر انسانی تاریخ بدل دینے والی مشہور مساوات E = mc^2 اپنے ہاتھوں سے تحریر کی ہے۔ بوسٹن میں واقع نیلام گھر آر آر…

واٹس ایپ کا مودی حکومت کیخلاف دہلی ہائیکورٹ سے رجوع

نئی دہلی: مقبول سوشل ایپ واٹس ایپ نے نئی انٹرنیٹ پالیسی پر مودی سرکار کے خلاف نئی دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ واٹس ایپ انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ نئے قوانین واٹس ایپ کی پرائیویسی کے خلاف ہیں، حکومت کے اس فیصلے سے لوگوں کی رازداری ختم…

سی پیک اولین ترجیح، منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلیے پُرعزم ہیں: وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے یہ بات پاک چین رولنگ پارٹیز ڈائیلاگ سیشن میں شرکت کے…