ایک ارب پودے لگالیے، گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کیلیے اقدامات کررہے ہیں: وزیراعظم

ہری پور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹین بلین ٹری منصوبے میں ایک ارب پودے لگانے کا ہدف حاصل کرلیا، پاکستان گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں بلین ٹری منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کا آغاز خیبرپختون خوا سے کیا، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو گلوبل وارمنگ کے خلاف اقدامات کررہا ہے، آئندہ نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کی میزبانی ایک اعزاز ہے۔
موسمیاتی تغیر سے دُنیا بھر کو سنگین خطرات لاحق ہیں، ان سے نمٹنے کے لیے دُنیا بھر کے ممالک اقدامات کررہے ہیں۔ پاکستان بھی وزیراعظم کی قیادت میں اقدامات یقینی بنایا رہا ہے۔ خیال رہے کہ 5 جون کو دُنیا بھر میں ماحولیات کا عالمی دن منایا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔