پہلی بار4 ہزار ارب روپے ٹیکس وصولی کا سنگ میل عبور، وزیراعظم کیFBR کی تعریف

اسلام آباد: وزیراعظم نے پہلی بار 4 ہزار ارب روپے کی وصولی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر موجودہ حکومت کی معیشت کی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات کا عکاس ہے۔ ایف بی آر نے پہلی بار 4 ہزار ارب روپے کی…

کورونا کے گہرے سائے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت میں منعقد ہوسکے گا؟

نئی دہلی: بھارت میں بڑھتے کورونا کیسز کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد تاحال بے یقینی صورت حال سے دوچار ہے، بی سی سی آئی نے مزید وقت مانگ لیا۔ بھارت میں رواں برس کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونا ہے، تاہم کورونا وبا کی وجہ سے…

عمران عباس شادیوں کی افواہوں سے تنگ، خفگی کا اظہار!

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار عمران عباس نے اپنی شادی کی خبروں سے تنگ آکر فیس بک پر طویل کیپشن کے ساتھ پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔ گزشتہ چند ماہ سے اداکار عمران عباس سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے…

کورونا وبا، کراچی کی کچھ یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی: شہر قائد میں کورونا وائرس کا پھيلاؤ روکنے کے لیے ضلع وسطی میں ایک بار پھر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرديا گيا ہے۔ ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 11 جون تک رہے گا۔ کراچی کے ضلع…

جامعہ کراچی میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح!

کراچی: کراچی یونیورسٹی میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عوام سے درخواست ہے جھوٹے واٹس ایپ میسجز پر یقین نہ کریں۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کراچی یونیورسٹی میں کورونا…

بھارتی طیارے میں چمگادڑ کی پرواز، فلائٹ کو واپس اُتار لیا گیا

نئی دہلی: بھارتی طیارے میں چمگادڑ کی موجودگی نے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیلادیا، جس کے باعث پرواز کو واپس اُتار لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا جانے والی بھارتی ایئرلائن کی پرواز میں چمگادڑ کی موجودگی پر جہاز کو واپس نئی دہلی اتار…

مشیر داخلہ نے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

لاہور: شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا، ایف آئی آر کے مطابق ایک مسلمان شخص پر کفر کی تہمت لگانا جرم ہے۔ مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی جانب سے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا، مقدمے میں…

مایا علی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، اسپتال منتقل!

کراچی: ڈراموں اور فلموں کی مقبول اداکارہ مایا علی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اداکارہ مایا علی کی قریبی دوست اور معروف ڈیزائنر فائزہ ثقلین کی جانب سے اداکارہ کی اسپتال میں موجود تصویر شیئر کی گئی، جس میں…

کورونا وبا سے 73 افراد جاں بحق، 2482 نئے مریض!

اسلام آباد: پاکستان بھر میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے 73 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 680 ہوگئی۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 16 ہزار 239 ہوگئی۔ این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے…

مظفر آباد، مسافر وین کو خوفناک حادثہ، بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

مظفرآباد: مسافر وین ضامن آباد میں خوف ناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنڈی سے چکوٹھی آنے والی مسافر وین ضامن آباد کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی میں…