جامعہ کراچی میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح!

کراچی: کراچی یونیورسٹی میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عوام سے درخواست ہے جھوٹے واٹس ایپ میسجز پر یقین نہ کریں۔
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کراچی یونیورسٹی میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا کو اپنے عمل سے غلط ثابت کریں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے جھوٹے واٹس ایپ میسجز پر یقین نہ کریں، بیمار ہوتے ہیں تو آپ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں، واٹس ایپ میسج نہیں دیکھتے۔ ابھی تک سندھ میں قریباً 12 لاکھ افراد ویکسین لگوا چکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی ویکسین لگوائی ہے آپ کے سامنے ہیں، صحت اللہ دیتا ہے لیکن اللہ خیال رکھنے کا حکم بھی دیتا ہے، کسی حکومت کو بندشیں لگانے کا شوق نہیں ہوتا۔ اگر چاہتے ہیں بندشیں ختم ہوں تو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اردگرد رہنے والوں کو ویکسین لگوانے کے لیے قائل کریں، جہاں جہاں بندشیں ختم ہوئی ہیں وہاں لوگوں نے ویکسین لگوائی۔ امریکا میں 70 فیصد عوام نے ویکسین لگوالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں 250 ویکسی نیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔