انوکھے لاڈلے کی چار سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے، زرداری

لاہور: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا ہے کہ انوکھے لاڈلے کی چار سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاست کمزور کرکے پاکستان بچانے کی کوشش کی، یہ کہنا کہ پنجاب اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ختم ہوگئی ہے سفید جھوٹ ہے، اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔
انہوں نے اشرف بارا کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بیٹھنا اور کارکنوں کو عزت دینی ہے، کارکنوں کو بحریہ ٹاؤن آنے میں مشکل ہوتی ہے اس لیے گلبرگ شفٹ ہورہا ہوں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ کون کہتا ہے پیپلزپارٹی کا صفایا ہوگیا، آئندہ انتخابات میں ہم واضح اکثریت کے ساتھ وفاق اور دیگر صوبوں میں حکومت بنائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔