ٹی وی اور فلم کے سینئر اداکار محمود اختر کی طبیعت ناساز

کراچی: پاکستان کے سینئر اداکار محمود اختر کی طبیعت ناساز ہونے کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں۔ اداکار نبیل (بلبلے فیم) نے سوشل میڈیا پر محمود اختر اور تنویر جمال کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اختر کی طبیعت ناساز ہے اس حوالے سے اداکار نبیل ظفر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر محمود اختر اور تنویر جمال دونوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان سینئر اداکاروں کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ! آپ دونوں اداکاروں کو مکمل صحت یابی اور لمبی زندگی عطا کرے، آمین‘۔
ہمایوں سعید نے بھی نبیل ظفر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے دونوں اداکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دُعا کی، یاد رہے کہ تنویر جمال کینسر سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ جس سے ان کے پھیپھڑے شدید متاثر ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، وہ علاج کے لیے جاپان منتقل ہوچکے ہیں اور گزشتہ دنوں ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
تاہم محمود اختر کو کون سا مرض لاحق ہے، یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا اور نہ ہی اُن کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے آیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔