ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

دبئی: ایشیا کپ 2022 کے لیگ مقابلے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 148 رنز کے ہدف کا تعاقب بھارت نے کامیابی سے کیا، بھارتی ٹیم نے آخری اوور کی چوتھے گیند پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر اسے پورا کیا۔ ہاردیک پانڈیا نے چھکا لگا کر میچ کا اختتام کیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین اور ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نسیم شاہ دوران بولنگ انجری کا بھی شکار ہوگئے۔
قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ نے بھارتی اوپنر کے ایل راہول کو صفر پر آؤٹ کیا۔
ا سکے بعد ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان 49 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن بھارتی کپتان 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر ویرات کوہلی 35 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند کا شکار ہوئے۔
نسیم شاہ نے سوریا کمار یادیو کو 18 رنز پر بولڈ کردیا جب کہ محمد نواز نے جڈیجا کو آؤٹ کیا۔
بھارتی فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے 26 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ ہاردک پانڈیا نے 25 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قومی ٹیم کی پہلی وکٹ کپتان بابراعظم کی گری جو 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ فخر زمان بھی 10 رنز بنا کر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔ افتخار احمد نے محمد رضوان کے ساتھ 45 رنز کی شراکت داری قائم کی لیکن وہ بھی 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
افتخار کے بعد محمد رضوان 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ خوشدل شاہ دو رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔ آصف علی 9 اور محمد نواز ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ شاداب خان 10 رنز بنا سکے۔
نسیم شاہ صفر اور شاہ نواز ڈاہانی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہ نواز ڈاہانی نے آخری اوورز میں دو چھکے لگائے۔
نسیم شاہ نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم انجری کے باعث پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
فاسٹ بولر حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے لیکن وہ پاک بھارت میچ میں دستیاب نہیں۔ دوسری جانب، بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا 100 واں میچ کھیلا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔