ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر انتقال کرگئے

لاہور: قومی کھیل ہاکی میں لیجنڈ کا درجہ رکھنے والے پاکستان کے اولمپیئن منظور حسین جونیئر انتقال کرگئے۔
ہاکی لیجنڈ منظور جونیئر کے انتقال کی تصدیق ان کے صاحبزادے فیصل منظور نے کی۔
ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کو دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے باعث وہ لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، لیکن جانبر نہ ہوسکے۔
اولمپیئن منظور حسین جونیئر پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے انہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل کا اعزاز حاصل کیا۔
منظور جونیئر 1978 اور 1982 کی ونر قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے، 1982 کے ورلڈکپ فائنل کے ہیرو کے طور پر آپ کو دنیائے ہاکی آج بھی پہچانتی ہے، جہاں انہوں نے 6 جرمن ڈیفنڈر کو ڈاج کرکے گول اسکور کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔