ارشد شریف قتل، وزیراعظم کا تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کمیشن ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں کام کرے گا۔ عدالتی کمیشن کے سربراہ حقائق کے تعین کے لیے سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی رکن لے سکیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کمیشن بنانے کا فیصلہ ارشد شریف کے قتل کے حقائق جاننے کے لیے کیا ہے۔
دھیان رہے کہ صحافی اور اینکر ارشد شریف کو اتوار کی رات کینیا میں پولیس نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی میت آج پاکستان پہنچے گی اور تدفین جمعرات کو اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔